منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن ٹاؤن شپ لاہور (حفظِ قرآن اور اسکول کی تعلیم ایک ساتھ)
منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن کی بنیاد شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپریل 1994ء میں رکھی۔ آج تک ہزاروں طلبہ قرآنِ مجید حفظ کر چکے ہیں اور سینکڑوں زیرِ تعلیم ہیں۔
امتیازات و خصوصیات
• قرآنِ مجید کے ساتھ اسکول کی تعلیم بھی لازمی ہے۔
• خوبصورت، دیدہ زیب، ایئر کنڈیشنڈ کلاس رومز
• CCTV کیمروں کے ذریعے ہمہ وقت نگرانی
• ماہر اور تجربہ کار اساتذہ کرام
• حفاظ طلبہ کے لیے دو سالہ تجوید و قراءت کورس بمعہ میٹرک
• اخلاقی تربیت کا اہتمام
• والدین سے مسلسل رابطہ
• جسمانی سزا کی ممانعت
• حفظِ قرآن اور اسکول کا امتحانی نظام
سہولیات
• کیفے ٹیریا
• خوبصورت مسجد
• تفریحی دورہ جات
• اسپورٹس فیسٹیول
• ہاسٹل کی محدود سہولت
• جنریٹر کی سہولت
منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن لاہور کا عظیم الشان خدمتِ قرآن کا ادارہ ہے جس کی بنیاد حضور سیدی شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 14 اپریل 1994ء کو رکھی۔ یہ جدید تعلیم و تربیت، تزئین و آرائش اور مختلف سہولیات کی بنا پر ایک مثالی ادارہ ہے۔
• اس وقت 600 سے زائد طلبہ قرآنِ مجید حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں، اور ادارہ ہٰذا سے حفظِ قرآن کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
• منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن لاہور خوبصورت عربی لحن میں قواعدِ تجوید کے مطابق ایک وسیع و عریض اسٹیٹ آف دی آرٹ عمارت میں طلبہ کو قرآنِ مجید حفظ کروا رہا ہے۔
• حفاظ طلبہ کے لیے ماہر قراء کرام کی زیرِ نگرانی دو سالہ تجوید و قراءت کورس کے
ساتھ میٹرک تک کی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔
• تجوید و قراءت کے لیے ملٹی میڈیا کلاس روم / سیمینار ہال / کانفرنس روم کی سہولت موجود ہے، جس کے ذریعے مصر/ایران کے عالمی شہرت یافتہ قراء و اساتذہ سے طلبہ کو قراءت کی پریکٹس کروائی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف ملکی و غیر ملکی مقابلہ جات برائے حسنِ قراءت و حفظ القرآن میں طلبہ نمایاں پوزیشنز حاصل کرتے ہیں۔
• سکول کلاسز کے لیے ملٹی میڈیا / پروجیکٹرز کے ذریعے تعلیم دی جاتی ہے۔
• شعبۂ حفظ القرآن کے ساتھ ساتھ شعبۂ ترجمۂ القرآن کا اجراء کیا گیا ہے، جس کے ذریعے طلبہ میں ترجمے کی صلاحیت پیدا کی جاتی ہے۔
• دیدہ زیب خوبصورت عمارت میں ایئر کنڈیشنڈ کلاس رومز اور CCTV کیمروں کے ذریعے طلبہ اور اسٹاف کی نگرانی کا مؤثر نظام موجود ہے۔
• اخلاقی تربیت کے لیے ہفتہ وار نشست کا اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں حضور سیدی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خصوصی تربیتی لیکچر بھی شامل ہوتا ہے۔
• طلبہ کو جسمانی طور پر تندرست رکھنے کے لیے کھیلنے کی سہولت میسر ہے۔ سالانہ دو روزہ اسپورٹس فیسٹیول میں طلبہ جوش و خروش سے حصہ لیتے ہیں۔
• ذہنی نشو و نما کے لیے سالانہ سیر و تفریح کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
• ابتدائی طبی امداد کے لیے میڈیکل یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔
• طلبہ کی بنیادی ضروریات اور کھانے پینے کی اشیاء کے لیے کیفے ٹیریا بھی موجود ہے۔
• نماز کی ادائیگی کے لیے وسیع و عریض خوبصورت جامع مسجد بھی موجود ہے۔
تبصرہ